سندھودیش روولیشنری آرمی نے سندھ کے دارالحکومت کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی



سندھودیش روولیشنری آرمی نے سندھ کے دارالحکومت کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ایس آر اے ترجمان سوڈھو سندھی نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں شہید نیاز لاشاری کو قومی سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی حملے میں رینجرز کی ویگو گاڑی میں سوار رینجرز ڈی ایس آر سمیت 4 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گھوٹکی میں بم ڈسپوزل کی گاڑی پر حملے میں بم ڈسپوزل انچارج مارا گیا ہے، دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی لیاقت آباد کیمپ پر کھڑی رینجرز کی گاڑی پر حملے میں 2 رینجرز اہلکار مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ایس آر اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ چانڈکا کالج کے سامنے رینجرز چوکی پر کھڑے اہلکاروں پر کیئے گئے حملے میں ‏ایک اہلکار مارا گیا اور 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل