خضدار: چھ افراد دشمن فوج کے ہاتھوں لاپتہ


خضدار: چھ افراد دشمن فوج کے ہاتھوں لاپتہ

خضدار سے پاکستانی فوج نے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے خضدار کے علاقے گریشگ سے چھ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں اعظم ولد داؤد، زاہد ولد نیک محمد ،رفیق ولد علی، ستار ولد محمد، وزیر ولد مراد اور طارق ولد امین شامل ہیں

بتایا جارہا ہے ان لوگوں کو فورسز نے گھروں پہ چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا ان میں سے اعظم اور زاہد کو گریشگ کے علاقے زباد،رفیق، ستار کو کوچہ اور طارق کو گونی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گریشگ میں گزشتہ مہینے میں بھی متعدد نوجوانوں کو فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیاتھا -

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل