یو ٹیوب و فیس بک سمیت تمام ویب چینلز کی رجسٹریشن کے لیے ایک کروڑ روپے فیس مقرر

اسلام آباد؛ پیمرا نے ویب چینلز کے حوالے سے پالیسی جاری کردی ہے۔2 ماہ کے اندر ویب چینلز کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔ جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویب چینل مالکان اپنے اپنے ویب چینلز کو پیمرا سے لائسنس شدہ رجسٹرڈ کروالیں۔نیوز، کرنٹ افیئرز، ٹرانسمیشنز، دکھانے والے ویب چینلز کی لائسنس رجسٹریشن فیس ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹرڈ نہ کروائے جانے والے ویب چینلز کے خلاف سخت کارروائیاں ہونگی۔ 50 لاکھ جرمانہ 2 سال قید یا دونوں بھی ہوسکتی ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام یو ٹیوب،فیس بک، ویب سائیٹس چینلز پر ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل