Balochistan Three gas wells destroyed in Dera Bugti, 14 personnel killed: BLT
ڈیرہ بگٹی میں گیس کے تین کنوئیں تباہ، 14 اہلکار ہلاک کیئے: بی ایل ٹی
بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ کے مختلف علاقوں بوڑی ٹیڑھ ، تھنگو اوٹغ اور سید قلات کے مقامات پر گیس کے تین کنووں کودھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا۔
جبکہ زین کوہ کے دوسرے علاقے سوری کھنڈغ میں قائم سکیورٹی فورسز کے کمیپ پر راکٹ لانچروں اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ، میران بلوچ نے کہا کئی گھنٹے جاری رہنے والے اس حملے میں نو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔
میران بلوچ نے مزید کہا کہ آج صبح سیکورٹی فورسز کے متاثرہ کمیپ کی مدد کو آنے والے پاکستانی آرمی کے کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔میران بلوچ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے اور اس میں ملوث لوگوں کو اسی طرح نشانہ بنایا جاسکتا ہے
Comments
Post a comment