کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے زاہد بلوچ والد حاجی الہی بخش کرد وفات پا گئے

کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے زاہد بلوچ والد حاجی الہی بخش کرد وفات پا گئے



بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین اور پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں 2014 کو کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے زاہد بلوچ کے والد حاجی الہی بخش کرد وفات پا گئے۔
تفصیلات کے مطابق بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین زائد کرد کے والد طویل عرصے سے بیمار تھے۔
حاجی الہی بخش کرد کی نماز جنازہ و تدفین ضلع خضدار کے تحصیل نال میں ہوگی۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں ایسے بہت سے والدین اپنے لاپتہ فرزندوں کی بازیابی کی امید لئے اس دنیا سے کوچ کرگئے ہیں،۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل