Posts

Showing posts from July, 2019

ڈاکٹر منان بلوچ ایک عظیم رہنما تحریر:کمال بلوچ (وائس چیئرمین بی ایس او آزاد)

Image
ڈاکٹر منان بلوچ ایک عظیم رہنما تحریر:کمال بلوچ (وائس چیئرمین بی ایس او آزاد)ڈاکٹر منان بلوچ نے ( (3/9/1969کو مشکے کے علاقے نوکجو میں مولوی اللہ بخش کے ہاں آنکھ کھولی۔بچپن میں ہی والد کی موت کے بعد اپنے چچا کے ہاں رہنے لگے۔ پرائمری تعلیم نوکجو سے حاصل کرنے کے بعد میٹرک تک ہائی اسکول مشکے گجر میں پڑھنے گئے۔ جبکہ ایف ایس سی عطا شاد ڈگری کالج تربت سے کیا ۔اسی دوران آپ ایک اسکول ٹیچر منتخب ہوئے، جھاؤ میں اپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ آپ نے بولان میڈیکل کالج میں انٹری ٹیسٹ دیا اور ایک میڈیکل کے اسٹوڈنٹ کی حیثیت سے آپ نے اپنی ’’ٹیچر کی‘‘ نوکری چھوڑ دی اور MBBSمکمل کرنے بعد آپ میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے مشکے،آواران،جھاؤ اور گریشہ(نال) میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔
ڈاکٹر منان بلوچ کی زندگی ایک ایسی کتاب کی مانند ہے جسے پڑھنے و سمجھنے کے لئے دل و دماغ کا ہونا ضروری ہے اُسے سمجھنے کیلئے فیصلہ دل کا ہو نا چاہیے کیو نکہ ڈاکٹر منان بلوچ ہر وقت اپنی دل کے فیصلے کیا کر تے تھے آپ وہ انسان تھے جو ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک تھے آپ ایک سیاسی استا د ایک دوست اور ایک شفیق بھا ئی کی طرح تھے …