Posts

Showing posts from April, 2019

جنگ زدہ بلوچستان میں پاکستان کے جرائم اور دنیا کی خاموشی تحریر:۔کمال بلوچ

Image
جنگ زدہ بلوچستان میں پاکستان کے جرائم اور دنیا کی خاموشی تحریر:۔کمال بلوچپاکستان کی جانب سے جنگی جرائم کا ارتکاب عالمی اداروں میں اکثر زیر بحث رہتی ہے۔ اپنے وجود سے لے کر آج تک پاکستان تمام انسانی حقوق اور عالمی اصولوں کو پاؤ ں تلے روندھ رہا ہے۔ بر صغیر کی تقسیم کے بعد جو صورت حال پاکستانی پنجاب میں ہوا تھا، وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ یہ تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اور جن قوتوں نے پاکستان بنایا وہ اسے اس خطے میں ایک پریشر گروپ کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے، جو پاکستان کی جانب سے بخوبی تکمیل کی جا رہی ہے۔ آج تک پاکستان اپنے غیر انسانی کردار پر عمل پیرا ہے۔ سوا ل یہ پیدا ہو تا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کون پاکستان سے سوال کرے؟ پاکستان میں انسانی حقوق کی اہمیت کیا ہوگی، جسے پاکستانی اختیار دار روزانہ پامال کر رہے ہیں۔ لیکن انسانی اقدار کے علمبردار ممالک اور دوسرے قائم ادارے اور ان کا کردار بھی بلوچستان میں نظر نہیں آتا ہے۔ پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے، جس نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ وہ اسکی مکاریوں سے خوف زدہ ہیں۔ شاید اسی وجہ …