Posts

Showing posts from March, 2019

خصوصی انٹرویو اماں یاسمین اسلم

Image
خصوصی انٹرویو اماں یاسمین اسلم
اماں یاسمین اسلم کی یہ انٹرویو کرنٹ بلوچستان پر شائع ہوئی، دی بلوچستان پوسٹ اپنے قارئین کیلئے شکریہ کے ساتھ یہ انٹرویو شائع کررہا ہے۔ ہم آپ کو کرنٹ بلوچستان کے خصوصی انٹرویو سیریز کے پروگرام میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ جواب۔ مہربانی آپ لوگوں کی کہ آپ میرے خیالات کو میری بلوچ قوم تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ جب آپ کو یہ پتا چلا کہ آپ کے نوجوان فرزند پھلیں فدائین ریحان جان دھرتی ماں کی خاطر خود کو قربان کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، تو آپ نے کیا سوچا یا آپ کے تاثرات اس وقت کیا تھے؟ جواب۔ میں وہ لمحات و جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں، اگر میں بیان کر بھی لوں پھر بھی شاید یہ ممکن نہیں کہ سننے اور پڑھنے والا ان جذبات کو اسی طرح محسوس کرپائے۔ اس حالت سے پتہ نہیں کوئی گذرا ہے یا نہیں، ایک بات میں واضح کروں خونی رشتوں میں کسی ماں اور کسی بیوی کے لیئے اپنے اولاد اور شوہر سے بڑھ کر کوئی اور بڑا رشتہ نہیں ہوتا لیکن جب وطن اور قوم کی سچی محبت، احساس اور درد اپنے انتہاء کو پہنچتی ہے تو پھر شوہر اور اولاد کا رشتہ بھی بے بس ہوجاتا ہے، یہ میری ذاتی رائے، تجربہ اور محسوسات ہیں۔ ج…