Posts

Showing posts from July, 2018

یہاں سیاسی گفتگو کرنا منع ہے.. تحریر۔۔نود بندگ بلوچ

Image
یہاں سیاسی گفتگو کرنا منع ہے.. تحریر۔۔نود بندگ بلوچ نود حسبِ معمول اپنے گھر کے قریب واقع بک اسٹال سے اخبار خریدنے کے بعد اسے گول گول لپیٹ کر اپنے مٹھی میں دبوچتے ہوئے گھر کی طرف لوٹ رہا تھا تو پیچھے سے اچانک کسی نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر زور سے کہا \” خبر دار \” ، نود گھبرا کر جیسے ہی تیزی سے مڑا تو سامنے اسے گھنے مونچھوں اور لمبے بالوں کے پیچھے ایک جانا پہچانا سا چہرہ نظر آیا، \” قمبر تم ، آج یہاں؟ کیسے ہو یار؟ ، کہاں ہو تم اتنے وقت سے نا حال نا احوال ، تمہارا نمبر بھی کتنی بار لگایا لیکن بند ہی ملتا ہے، کہاں گم ہوگئے تھے؟\” پرانے دوست کو دیکھ کر نود بے ساختہ انداز میں کئی سوال ایک ہی سانس میں پوچھ بیٹھا، ہاتھ تک ملانے کا خیال نہیں آیا ، نود اور قمبر بلوچستان یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور ہاسٹل کے ایک ہی کمرے میں رہتے تھے ، دونوں بی ایس او کے متحرک کارکنان تھے ، ہر وقت انکے بیچ کسی نا کسی سیاسی موضوع پر بحث ہوتی رہتی تھی ، یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد نود تو وہیں کوئٹہ اپنے گھر شفٹ ہوگیا لیکن قمبر اپنے آبائی علاقے قلات چلا گیا ، لیکن اسکے باوجود انکے بیچ ہمی…

داعش کی بلوچستان میں ممکنہ رونمائی اوردنیاکیلئے خطرے کی نئی گھنٹی حفیظ حسن آبادی

Image
داعش کی بلوچستان میں ممکنہ رونمائی اوردنیاکیلئے خطرے کی نئی گھنٹی حفیظ حسن آبادی عراق و شام میں داعش کی رونمائی نے پہلے سے بیقرار دنیا کو ایک نئی عذاب سے دوچار کرتے ہوئے کئی بڑی قوتوں کو اپنے علاقائی و بین القوامی پالیسیز کو نئے سرے سے مرتب کرنے مجبور کیا ہے ۔اگر دوچار سال قبل امریکی لیڈر فخر سے کہتے تھے کہ ہم نے دنیا کے کئی حصوں میں جنگیں لڑکروہاں آزادو نئی جمہوری نظام کا آغاز کیاہے تو آج اُنھیں ضرور احساس ہوگا کہ ایسا کہہ کر اُنھوں نے بڑی جلدبازی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اُن کی گذشتہ دس بارہ سالوں کے تمام اقدامات کا منفی نتیجہ نکلا ہے۔وہ بھاری جانی ومالی نقصانات اُٹھانے کے باوجود نہ افغانستان میں ایک مستحکم اور پائیدار امن لاسکے ،نہ عراق میں صدام کو ہٹا کر وہاں کے عوام کو ریلیف دے سکے ،نہ کرنل قذافی کے بعد لیبیا نے سُکھ کا سانس لیا ہے نہ یمن سے القاعدہ کی بیخ کنی کی جاسکی نہ مصر میں فرعونیت کا خاتمہ کرکے جمہوریت کی دال بیل ڈال سکے نہ شام میں بشرالاسد حکومت گرانے کی کوشش میں مخالفین کو کیل کانٹوں سے لیس کرکے کچھ حاصل کرسکے اور نہ ہی پاکستان کو حقیقی معنوں م…