Posts

Showing posts from March, 2018

بزرگ آزادی پسند رہنما قادر مری کا دی بلوچستان پوسٹ کے ساتھ خصوصی انٹرویو

Image
قادر مری اس وقت بلوچ تحریک آزادی کے بزرگ ترین رہنماوں میں سے ایک ہیں اور ایک تجربہ کار گوریلا کمانڈر ہیں، وہ گذشتہ پچاس سال سے زائد عرصے سے بلوچستان کی آزادی کے جنگ کا حصہ ہیں۔ قادر مری کا شمار مرحوم نواب خیربخش مری کے با اعتماد رفقاء میں ہوتا تھا۔ ستر کی دہائی میں شروع ہونے والی بلوچ تحریک ہو، بھٹو دور حکومت میں ایران و پاکستان کی بلوچستان میں مشترکہ وسیع فوجی آپریشن ہو، بلوچوں کا افغانستان ہجرت ہو یا پھر واپسی اور ایک نئے تحریک کی بنیاد اور بلوچ لبریشن آرمی کے نام سے دوبارہ گوریلا جنگ کا آغاز ہو۔ قادر مری اس پورے دورانیے کے ایک اہم کردار رہے ہیں۔ وہ خود خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء ہونے کے بعد دو سال اذیت بھی برداشت کرچکے ہیں، اس دوران اپنے خاندان کے درجنوں افراد کی شہادت بھی دیکھ چکے ہیں۔جب 2010 میں بلوچ لبریشن آرمی اندرونی خلفشار کا شکار ہوا، تو مرحوم نواب خیربخش مری نےاپنے قابلِ اعتماد ساتھیوں کے ساتھ خود کو بی ایل اے سے الگ کرکے یو نائیٹڈ بلوچ آرمی کا نام دیا، ان ساتھیوں میں قادر مری بھی شامل تھے۔ تب سے قادر مری یو بی اے کے سینئر کمانڈر کے حیثیت سے بلوچ آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہ…