بی ایل اے کے سینئر کمانڈر اور بلوچ رہنما اسلم بلوچ کیساتھ خصوصی نشست

مستونگ کے ایک عام متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے اور کوئٹہ میں پلنے بڑھنے والے محمد اسلم بلوچ، بلوچ قوم پرست آزادی پسندوں کے بیچ ” استاد ” کے نام سے پہچانا جاتا ہے، یعنی سِکھانے اور راہ دِکھانے والا۔ یہ مقام اور عزت و احترام انہیں کسی خاندانی و قبائلی پس منظر سے تعلق رکھنے کے بجائے اپنے انتھک محنت، تخلیقی جنگی قائدانہ صلاحیتوں، ذہانت اور بے لوث قربانیوں سے ملی ہے۔ وہ گذشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے بلوچ لبریشن آرمی کے صف سے بلوچ تحریکِ آزادی میں متحرک ہیں اور آج بی ایل اے کے صفِ اول کے کمانڈر ہیں۔ انکا شماران جہدکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے 1995-96 کے دور میں موجودہ بلوچ تحریکِ آزادی کی داغ بیل ڈالنے میں کردار ادا کیا اور بلوچ لبریشن آرمی کو بلوچستان کے طول و عرض میں منظم کرنے میں خدمات سرانجام دیں۔ انہوں