Posts

Showing posts from September, 2017

Meer Abdul Nabi Bangulzai Interview

Image
میر عبدالنبی بنگلزئی سے خصوصی انٹرویوانٹرویو : بابو نوروز .... بیوروچیف سنگر

بلوچ آزادی پسند قومی رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی سے ادارہ ’’سنگر میڈیا گروپ‘‘ نے ایک نامعلوم مقام پر ایک خصوصی انٹرویو لیا تھا۔جس کی آڈیو بھی جلد نشر کی جائے گی،یہ انٹرویو اپنے اندر ایک مکمل و خصوصی حیثیت رکھتی ہے اور میر صاحب کے اب تک کی سب سے اہم اورنایاب ترین انٹرویومیں شمار ہوتا ہے جس میں بلوچ تحریک کے مختلف جہتوں کا تفصیلی و جامع اور حقیقی گوشے شامل ہیں۔ کافی عرصے سے کئی ای میل و دیگر ذرائع سے بلوچ قوم کی خواہش رہی کہ میر صاحب کا انٹرویو کیا جائے جس پر آج ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ہم جناب میر عبدالنبی بنگلزئی صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس جنگی حالات میں جوبلوچستان کا ہر حصہ فوجی آپریشن کی زد میں ہے اوربلوچ عسکری قیادت بشمول تنظیمیں جو دشمن سے دو بدو صف آراء ہیں اوراپنی حکمت عملی کے تحت اپنا لوکیشن بھی بدلتے رہتے ہیں اس پر آشوب لمحے میں اپناقیمتی وقت نکال کر انٹرویو دینا یقینایہ سنگر کیلئے باعث شرف ہے۔ادارہسنگر :میر صاحب آپ کی جہد کا آغاز کب اور کیسے شروع ہوا؟میرعبدالنبی بنگلزئی:یہ میرے…

بی آر اے کے سینئر رہنما گلزار امام بلوچ کے ساتھ ایک خصوصی نشست

Image
گلزار امام بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بطورایک طالبعلم طلبہ تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کیا۔ وہ بی ایس او آزاد پنجگور زون کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ بعد ازاں جب سیاسی کارکنوں پر ریاستی کریک ڈاون شروع ہوگئی اور شہروں میں رہ کر پر امن سیاسی جدوجہد نا ممکن ہوگیا، تو انہوں نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کے بجائے اپنے جدوجہد کا طریقہ کار بدل کر مسلح مزاحمت کا راستہ چنا اور مسلح مزاحمتی تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا حصہ بن گئے اور بہت جلد اپنے مخلصی اور ذہانت سے وہ بی آر اے کے اہم کمانڈروں میں شمار ہونے لگے ۔ بلوچستان کے علاقے مکران میں بلوچ ریپبلکن آرمی کو منظم کرنے میں انکا ایک اہم کردار ہے۔ اب وہ بی آر اے مکران کے کمانڈر کے حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں دی بلوچستان پوسٹ تربت کے نامہ نگار نے ان سے ایک نامعلوم مقام پر ملاقات کی اور موجودہ حالات کے بابت انکا انٹرویو لیا جو قارئین کے خدمت میں پیش ہے۔ دی بلوچستان پوسٹ:آپ ایک پرامن سیاسی کارکن کے حیثیت سے جانے جاتے تھے، کیا وجہ ہے کہ آپ نے پر امن سیاست پر مسلح مز…