پاکستانی فوج بلوچوں کا سامنا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،برا ہمدغ بگٹی


جنیوا بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر اور آزادی پسند رہنماء نواب براہمدغ بگٹی  نے اپنی ہمشیرااور بھانجی کے پانچویں یومِ شہادت کے حوالے سے سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی اور آئی ایس  آئی ہمارے پیاروں کو قتل کرکے ہمیں خوف زدہ کرنا چاہتے تھے لیکن کیا وہ  بھول گئے کہ ہم شہید نواب اکبر بگٹی کے اولاد اور پیروکار ہیں؟ان کا کہنا  تھا کہ پاکستان ہمیں اور ہمارے خاندان کے افراد کو مار سکتی ہے اور ہمیں  ملک بدر کرسکتی ہے لیکن ہماری جدوجہد کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔ شکست  پاکستان کے مقدر میں لکھی ہے۔براہمدغ بگٹی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  مجھے اپنی بہن اور بھانجی پر فخر ہے۔ انھوں نے شہید نواب اکبر بگٹی اور  تمام بلوچ شہداء کی نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے مزید  لکھا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں اور پاکستان اور اس کی نام نہاد باوقار فوج  بلوچوں کا سامنا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور بزدل فوج صرف ہمارے عورتوں  اور بچوں کو اغواہ اور شہید کرنے میں مصروف ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل