Posts

Showing posts from February, 2017

پاکستانی آئی ایس آئی کی سرپرستی میں داعش طاقت حاصل کر رہی ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

Image
کوئٹہ بلوچ آزادی پسند و قوم دوست رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پراپنے تازہ ترین چند ٹوئیٹ پیغام میں  کہا ہے کہ’’پاکستانی آئی ایس آئی کی سرپرستی میں داعش طاقت حاصل کر رہی ہے۔  اگر مہذب دنیا اس طرف توجہ نہیں دیتی ہے تو پوری دنیا کو زیادہ نقصان  اٹھانا پڑے گا۔‘‘انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہم مہذب دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ  داعش اور اس جیسے دیگر انسانیت کے دشمنوں کے خاتمے کیلئے ہماری مدد کریں۔  ‘‘
 بلوچ رہنما نے سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اور ن لیگ کے رہنما قدوس بزنجوکی  داعش سے وابستگی کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’سابق ڈپٹی  اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے بھائی جمیل بزنجو آواران میں داعش کی  کمان کررہے ہیں۔ بلوچ تحریک آزادی کا مقابلہ کرنے کیلئے داعش کو بلوچستان  میں آئی ایس آئی کی کھلی حمایت حاصل ہے‘‘۔
 انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’ہمارا ایجنڈا  صرف آزادی ہے جس پر ہم اقوام متحدہ کی موجودگی میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات  کر سکتے ہیں‘‘۔
 ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ضلع آواران ور مکران ڈویژن میں تعلیمی اداروں کو…

بلوچستان میں مردم شماری کوریاست بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے، کریمہ بلوچ

Image
کوئٹہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے  ریاستی مردم شماری کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا قابض  ریاست ہر ممکن ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے بلوچ عوام کو آبادی کے لحاظ سے کم  ثابت کرنے کوشش کررہی ہے، بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر  غیر بلوچوں کی آبادکاری، مقامی لوگوں کو زبردستی نکل مکانی پر مجبور کرنا  اور مہاجرین کو لاکھوں کی تعداد میں شناختی کارڈ کا اجراء بلوچ عوام کو  اقلیت میں بدلنے کی ریاستی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے زیر قبضہ  بلوچستان کی انتظامی تقسیم اس بنیاد پر کی گئی ہے تاکہ بلوچ کی قومی طاقت  کو منتشر کرکے ان کی زبان، اقدار و روایات پر ضرب لگایا جا سکے، قابض نے اس  غیر فطری اور جابرانہ حد بندیوں کے تحت کوہِ سلیمان کے بعض علاقوں سمیت  بلوچستان کا بہت بڑا حصہ پاکستان کے زیر انتظام سندھ، پنجاب اور  خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ تقسیم کرو اور  حکمرانی کرو‘ کی برطانوی پالیسی پاکستان نے بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسی  پالیسی کے تحت بلوچستان میں زگری نمازی فرقوں، براہوئی بلوچی زبان، ا…

شہید غلام محمد بلوچ کا بیٹا فورسزکے ہاتھوں لاپتہ

Image
کراچی  پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے  قائد شہید چیئرمین غلام محمد بلوچ کے بیٹے بالاچ کو حراست بعد لاپتہ  کردیا۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں پاکستانی خفیہ اداروں و فورسز  نے بلوچ قومی رہنما و بی این ایم کے بانی شہید چیئرمین غلام محمد بلوچ کے  کمسن بیٹے بالاچ بلوچ کو حراست میں لے کر اغوا کر لیا۔

پاکستانی فوج بلوچوں کا سامنا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،برا ہمدغ بگٹی

Image
جنیوا بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر اور آزادی پسند رہنماء نواب براہمدغ بگٹی  نے اپنی ہمشیرااور بھانجی کے پانچویں یومِ شہادت کے حوالے سے سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی اور آئی ایس  آئی ہمارے پیاروں کو قتل کرکے ہمیں خوف زدہ کرنا چاہتے تھے لیکن کیا وہ  بھول گئے کہ ہم شہید نواب اکبر بگٹی کے اولاد اور پیروکار ہیں؟ان کا کہنا  تھا کہ پاکستان ہمیں اور ہمارے خاندان کے افراد کو مار سکتی ہے اور ہمیں  ملک بدر کرسکتی ہے لیکن ہماری جدوجہد کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔ شکست  پاکستان کے مقدر میں لکھی ہے۔براہمدغ بگٹی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  مجھے اپنی بہن اور بھانجی پر فخر ہے۔ انھوں نے شہید نواب اکبر بگٹی اور  تمام بلوچ شہداء کی نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے مزید  لکھا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں اور پاکستان اور اس کی نام نہاد باوقار فوج  بلوچوں کا سامنا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور بزدل فوج صرف ہمارے عورتوں  اور بچوں کو اغواہ اور شہید کرنے میں مصروف ہے۔