ہوشاپ : بھارتی ٹی وی چینل کیخلاف فوج کا کریک ڈاؤن ، ڈش انٹینا و رسیور لے گئے


ہوشاپ  پاکستانی فوج کا ہوشاپ میں گاؤں پر حملہ ، بھارتی ٹی وی چینل  کیخلاف کریک ڈاؤن ،گھروں کے ڈش انٹیناو رسیور لوٹ کر لے گئے۔تفصیلات کے  مطابق آج بروز منگل کو پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ دمب میں  گھروں پر حملہ کیا۔ چادرو چاردیواری کی تقدس کو پامال کرکے تمام گھروں کے  ڈش انٹینا اور رسیور اکھاڑ کر لے گئے ۔فوج نے اہل مکین کو دھمکی دی کی  بھارتی ٹی وی چینل دیکھنا منع ہے ۔کوئی بھی بھارتی ٹی چینل دیکھے گا اس کے  ڈش انٹینا و رسیور چین لئے جائینگے اور ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس قصبے کے  تمام افراد بھارتی ٹی وی چینل دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی چینل پر  پابندی عائد ہے کوئی بھی دیکھے گا وہ اپنے نقصان کا ذمہ دارخودہوگا۔واضع  رہے کہ گذشتہ روز تمپ میں پاکستانی فوج نے ایک ٹی وی کیبل نیٹ ورک کوبند  کردیا کیونکہ وہ بھارتی چینل چلا رہا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل