بی ایل ایف نے ہوشاپ آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی کیمپ پر  حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل منگل کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے  علاقے ہوشاب میں تل کے مقام پر قائم نئے فوجی کیمپ پر ایک اور حملہ کیاہے،  جس میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ اس سے پہلے  پیر کو کیمپ پر کام شروع کرنے وقت بھی سرمچاروں نے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے  نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ یہ چین پاکستان اکنامک  کوریڈور منصوبے کی روٹ پر فوجی کیمپوں میں ایک اور اضافہ ہے۔ یہ حملے  بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل