امید ہے عالمی طاقتیں نئے سال میں پاکستانی فوج کے جنگی جرائم کا نوٹس لیں گی،ڈاکٹر اللہ نذر



کوئٹہ آزادی پسند بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر اپنے تازہ ترین ٹوئیٹ میں نئے سال 2017کی آمد اس امید کا  اظہار کیا ہے کہ’’ امید ہے کہ عالمی طاقتیں نئے سال 2017 میں بلوچ کیخلاف  پاکستانی آئی ایس آئی اور فوج کے جنگی جرائم کا نوٹس لیں گی‘‘۔انہوں نے  دوسرے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی  کے دہشت گرد اسٹریٹجک اثاثوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں تو یہ باضمیر  دنیا کے لئے افسوسناک ہو گا۔انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف کی اس بیان پر  بھی ردعمل کا ظہار کیا ہے جس میںآرمی چیف نے بلوچ جنگ آزادی کے ختم ہونے  کاذکر کیا تھا۔بلوچ رہنما نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کو پتہ ہونا چاہئے کہ  گوریلا جنگ کو شکست نہیں دی جا سکتی تاہم یہ باقاعدہ فوج کے اعضاء میں  سرطان کی طرح سرایت کرتی ہے۔انہوں نے اسی دن اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں لشکر  جھنگوی کے رہنما مسرور جھنگوی کو پارلیمنٹ کی رکن بنانے و امن ایوارڈ سے  نوازنے پر کہا ہے کہ لشکر جھنگوی کے مولوی مسرور جھنگوی کو امن ایوارڈ عطا  کرنے سے ، اب یہ ایک کھلا راز ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کی  معاونت کرتا ہے۔بلوچ رہنما نے آواران میں ریاستی سرپرستی میں مذہبی شدت  پسندوں کی جانب سے ذکری مسلمانوں کی عبادت گاہ کو نذر آتش کرنے پر کہا ہے  کہ حالیہ دنوں آواران میں پاکستان فوج کی معاونت سے چلنے والے دہشتگردوں کا  ذکری مسلمانوں کے مقدس مقامات کو جلانا بلوچ کی حالت زار کو دیکھنے کے لئے  دنیا کی آنکھیں کھول دینے والے واقعات ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل