ڈیرہ بگٹی: پاکستانی افواج نے چھ افراد کو اغواء کرلیا


 ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کا آپریشن چھ افراد اغوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں جن میں پیرکوہ، ہن، سہری دربار، بمبور، شنک اور ساڑت آف میں آج پاکستانی فوج نے وسیع پیمانے پرآپریشن کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب گھروں کو نظر آتش کردیا جبکہ چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے علاقائی زرائع کے مطابق ان میں سے دو افراد چروہا تھے جن کو ان کے 80 بکریوں کے ساتھ لے گئے جبکہ دوسری طرف فوجی ہیلی کاپٹروں نے مزکورہ علاقوں میں دن بھر بمباری اور شیلنگ کی جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاعت موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل