ڈیرہ بگٹی:تعمیراتی کمپنی پہ حملہ

سوئی پٹوخ کے قریب سڑک تعمیر کرنے والے کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح  افراد کا جدید اسلحے اور راکٹوں سے حملہ ،2افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق  نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی تا سنگسیلہ تک روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی  کے پیٹوخ کے مقام پر موجود کیمپ پر جدید اسلحہ اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔  پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی سابق رکن قومی  اسمبلی میر احمدان بگٹی کے صاحبزادے میر لیاقت بگٹی کی ملکیت بتائی جاتی ہے  اور اس سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی انہی کے پاس ہے۔ نامعلوم مسلح افراد اور  کیمپ کی حفاظت پر معمور گارڈز کے درمیان کافی دیرتک فائرنگ کا تبادلہ جاری  رہا اس دوران کیمپ کے قریب بچھائی گئی بارودی سرنگ پر موٹرسائیکل ٹکرانے  سے دو افراد مہروان اور انگلی بگٹی زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل  کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے مہروان کی حالات خطرے سے  باہر ہے جبکہ انگلی بگٹی کی حالات تشویشناک ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل