بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی وائس چےئرمین کے رشتہ دار قتل




کیچ ایرانی بلوچستان مگس سے بی این ایم کے وائس چےئرمین غلام نبی بلوچ کے  قریبی رشتہ داروں کی لاشیں برامد،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب  مسلح افراد نے انہیں اغواء کیا تھا۔ اطلاع کے مطابق ایرانی بلوچستان کے  علاقے مگس سے دو افراد کی لاشیں برامد ہوئی ہیں جن کی شناخت عبدالباسط ولد  جان محمد اور احمد مجید ولد عبدالمجید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بدھ کی رات مگس کے نواح میں تشدد ذدہ حالت میں پائی گئیں۔ لاشوں پر تشدد کے  علاوہ گولیوں کے نشانات بھی ہیں اور ان کے چہرے بڑی حد تک مسخ کیئے گئے  ہیں۔علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول احمد بی این ایم کے رہنما کامریڈ غلام  نبی بلوچ کا بھتیجا اور باسط ان کا بھانجا ہے۔ دونوں ایرانی بلوچستان میں  اپنا زاتی کاروبار کررہے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل