پنجگور میں آپریشن کا آغاز،گمشدگیوں کا خدشہ


پنجگور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا،گھر گھر تلاشی  کا سلسلہ جاری ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک کے مختلف  آبادیوں پینکولانچ ملا ولی محمد بازار،ہوادگی بازاراور صالح محمد بازار میں  آج بروز پیر کو پاکستانی فوج نے علی الصبح حملہ کرکے تمام علاقوں کو  محاصرے میں لیااور گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے ۔اطلاعات ہیں فوج نے چادرو  چاردیواری کی تقدس کو پامال کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا  ۔آپریشن کا سلسلہ تا حال جاری ہے تمام علاقے فوج کے محاصرے میں ہیں لوگ  محصور ہیں۔خدشہ ہے کہ کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا گیا ہے ۔موبائل  فون نیٹ ورک کو مکمل بند کردیا گیا ہے جس سے مزید تفصیلات تک رسائی نہ  ہوسکی۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل