ساہیجی میں پاکستانی فوج کی آبادیوں پر بمباری ، ہلاکتوں کا خدشہ


تربت ساہیجی میں پاکستانی فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آبادیوں پر بمباری  کی اطلاعات،ہلاکتوں کا خدشہ ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر کوپاکستانی فوج  نے گوادر سے ملحق ساہیجی کے پہاڑیوں میں آبادیوں پر فضائی بمباری شروع  کردی ہے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق  تین گن شپ ہیلی کاپٹر آبادیوں پر شیلنگ کر رہی ہیں۔خوفناک آوازوں کے ساتھ  ساتھ دور دورسے دواں اٹھتا نظر آرہا ہے ۔واضع رہے کہ پاکستانی فوج گذشتہ  کئی مہینوں سے گوادر سے ملحق سی پیک روٹ پر واقع ضلع کیچ کے علاقے دشت و  گردونواح میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہے جس سے اب تک سینکڑوں کی تعداد  میں لوگوں کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا جبکہ درجنوں سے زائد لوگوں کو قتل  کیا گیا ہے ۔ان آپریشن کے باعث اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نقل  مکانی کی ہے ۔سی پیک روٹ کو سیکورٹی دینے کیلئے اور علاقے مکمل خالی کردیئے  گئے ۔کئی بستیاں نذر آتش کی گئیں جس سے مجبوراً مکین نقل مکانی کر گئے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل