زامران :پاکستانی فوج کا آبادیوں پر بمباری،ہلاکتوں کا خدشہ


زامران پاکستانی فوج کازامران و گردونواح میں زمینی وفضائی آپریشن ، ہیلی  کاپٹروں کی آبادیوں پربمباری سے ہلاکتوں کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز  بدھ کو پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے زامران ڈیلکک میں ڈیزل کی دکانوں  پر حملہ کرکے انہیں مکمل سیل کردیا۔تگران کے علاقے کلگ اور گردونواح میں  آپریشن کرکے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آبادیوں پربمباری کی جس سے ہلاکتوں کا  خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن آپریشن کیلئے مواصلاتی نظام کی بندش سے مکمل  معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہا ہے۔ فوج کے مزید دستے علاقے میں پہنچ  گئے ہیں اور ہیلی کاپٹر بھی پرواز کر رہے ہیں ۔خدشہ ہے مذکورہ آپریشن کو  وسعت دی جائے گی ۔دوسری جانب زامران پْگنزان کے علاقے میں آپریشن میں مصروف  فوجی اہلکاروں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس سے دونوں جانب جھڑپوں کی  بھی اطلاعات ہیں۔دونوں جانب فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک چلااورفورسز کو  بھاری جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل