تربت : انتظامیہ کا سبزی وپھل بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈؤن ،ریڈی توڑ دیئے


تربت میں انتظامیہ کا سبزی و پھل بیچنے والے ریڈی بانوں کیخلاف کریک  ڈاؤن۔تمام ریڈی پھل و سبزیوں و سمیت اکھاڑ کرتوڑنے کے بعد پھینک دیئے  گئے۔متاثرین کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج ،دکان کھولنے کی استطاعت نہ  رکھنے کی سزا دی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل کوتربت شہر میں  انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے فٹ پاتھ پر سبزی و پھل بیچنے والے غریب طبقہ  ریڈی بانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ۔اسسٹنٹ کمشنر حسین جان کی سربراہی میں  پولیس نے سبزی و پھل بیچنے والے ریڈی بانوں کے ریڈی پھل و سبزیوں کے ساتھ  گرادیئے اور ریڈیاں توڑ کرانکی سائبان اکھاڑ کر پھینک دیئے ۔انتظامیہ نے  ریڈی بانوں کو انتباہ کیا کہ وہ آج کے بعد ریڈیاں نہ لگائیں اگر نہیں تو  انہیں حوالات میں بند کیا جائے گا۔واقعہ کے ردعمل پر ریڈی بانوں نے شدید  احتجاج کیا اور بازاربند کرایا۔انہوں نے کہا کہ ہم دکان کھولنے کی استطاعت  نہیں رکھتے اسی لئے ریڈی لگاکر اپنے بچوں کی پیٹ پالتے ہیں لیکن انتظامیہ  دکانداروں کی کاروبار بڑھانے کیلئے ہم غریبوں کی ریڈیوں پر کریک ڈاؤں کر  رہا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل