بلیدہ: پاکستانی فوج نے تین لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دئیے

بلیدہ پاکستانی فوج نے تین لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دئیے۔یہاں  آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی آرمی نے بلیدہ بٹ میں تحصیل آفس کے سامنے  تین لاشیں پھینک دیں،مقامی انتظامیہ کے مطابق تاحال لاشوں کی شناخت نہ ہو  سکی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے کئی  علاقوں،بلیدہ زعمران،بالگتر و دیگر علاقوں میں ریگولر آرمی کی فضائی و  زمینی آپریشن جاری ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آبادیوں میں فضائی و زمینی  آپریشن کے دوران فوج نے ان افراد کو قتل کیا ہے ،تاہم مذکورہ علاقوں میں  مواصلاتی نظام مکمل بند ہونے کی وجہ سے آپریشن کی مکمل تفصیلات تک رسائی  میں دشواری کا سامنا ہے۔اس وقت بھی یہ علاقے مکمل فوجی محاصرے میں ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل