کوئٹہ : ایف سی کی گا ڑ ی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ،8اہلکار زخمی

  کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب فرنیٹیئرکور کی گاڑی پر  ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعہ بلوچستا ن کے  دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی ( بروری ) بائی پاس کے قریب پیر کے روز پیش آیا  ۔ پولیس کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑایا  گیا جب ایف سی اہلکار ٹریننگ کے لئے معمول کے مطابق فائرنگ رینج جا رہے تھے  ۔ رسیکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جن  کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ۔ زخمیوں میں پانچ کی  حالت خطرے سے باہر جبکہ ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ بم  ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام  بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل