ڈیرہ بگٹی اور گردو نواع میں خسرے کی وباء سے 4بچے ہلاک


کوئٹہ  ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی، 4بچے  ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں خسرے کی وباء  سے سینکڑوں بچے متاثر ہوچکے ہیں۔اس نتیجے میں 4بچے زندگی کی بازی ہار گئے،  ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق روزانہ گردو نواح سے خسرہ سے  متاثرہ 50کے قریب بچے ہسپتال لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں  ڈاکٹروں اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل