پنجگور، تربت و ماشکیل سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور /ماشکیل/ تربت( پنجگور اور تربت سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگوہ سے بہرام نامی شخص کی نعش ملی جو 31 دسمبر کو لاپتہ ہوا تھا جس کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تربت کے علاقے مند سے فیرل اظہر کی لاش برآمد کرلی گئی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق مقتول کئی دنوں سے لاپتہ تھا ۔ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کاروائی کی جارہی ہے ۔دریں اثناء ماشکیل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لاش گلوگان سے برآمد ہوئی جس کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا جسے شناخت کے لیئے قریبی ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل