خاران میں شدید طوفانی بارشیں و سیلاب،سینکڑوں گھر بہہ گئے،2افرادجاں بحق

خاران میں شدید طوفانی بارشیں و سیلاب ،سینکڑوں گھر سمیتایک گاڈی  سیلابی ریلے کی نذر ،2افراد جاں بحق،متعددعلاقے زیر آب ،خواتین و بچے کھلے  آزمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور، انتظامیہ خاموش تماشائی ، تفصیلات کے  خاران میں شدید طوفانی بارشوں نے تبائی مچادی ۔ سینکڑوں گھرسمیت ایک گاڑی  کو دو افراد سمیت سیلابی ریلہ بہاکر لے گیا ۔جن کی لاشیں نکال گئیں جو خران  کے رہائشی ہیں ۔ایک کی شناخت جاوید کے نام سے ہوگئی ۔گنجان آبادی پر مشتمل  یونین کونسل گواش کلی شاہ دوست اور کلی،میرشیرزئی بھٹ بھی سیلابی ریلے  پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔حفاظتی بندات نہ ہونیکی وجہ سے سیلابی پانی آبادی  کی طرف رخ کرگیاجس سے گذشتہ رات سے دونوں قصبے پورے سیلابی پانی میں ڈوب  گئے ہیں۔ ڈسڑکٹ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ابھی تک متاثرہ گاؤں میں نہ پہنچ  سکے ہیں اور عوام اپنے مدد آپکے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔مقامی  ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سے بچے بوڑھے ،جوان اور عورتیں شدید سردی اور  بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔جبکہگزشتہ شب کی بارشوں  سے خاران شہر کے شمالی علاقہ کلان میں بھی سینکڑوں گھر سیلابی ریلے میں بہہ  گئے۔اس کے علاوہ یونین کونسل طوطازی،ٹوہ ملک،سراوان جوداے قلات اور جامک  کے کئی علاقوں میں شدید نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل