ضلع موسیٰ خیل : قطر ی شہزادے کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ ،2 اہلکار زخمی


کوئٹہ  ضلع موسیٰ خیل سے کوئٹہ آنے والے قطر کے شہزادے کے قافلے پر  مسلح افراد کا حملہ دو لیویز اہلکار زخمی با ثر شخصیت اپنے مسلح 25افراد کے  ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قطر کے  شہزادے اپنے قافلے کے ہمراہ ضلع موسیٰ خیل میں شکار کے لئے آئے ہوتے تھے  علاقے میں شدید برفباری اور بارش کی وجہ سے شکار نہ کھیل سکے اور واپس  کوئٹہ جا رہے تھے کہ موسیٰ خیل ٹاؤن کے قریب 5گاڑیوں میں سوار 25مسلح افراد  نے قطر کے شہزادے کے قافلے کا پیچا کیا بروقت اطلاع ملنے پر ڈی پی او  پولیس اور لیویز نے ان مسلح کا پیچا کیا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس  سے دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے اور ڈی پی او بھی معمولی زخمی ہوا ڈی سی  موسیٰ خیل یاسر خان کاکڑ نے رات میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کے  اطلاع ملنے پر فوری طورپر کارروائی کی گئی مسلح افراد جن کی تعداد 25تھی  ان میں ایک لیویز کا رسالدار اور ایک لیویز اہلکار بھی مسلح افراد کے  ساتھیوں کے ہمراہ تھا وہ بھی مسلح افراد کے فرار ہوگئے جنہیں فوری طورپر  معطل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ با اثر شخصیت قطر کے شہزادے کی موسیٰ خیل  آمد پراحتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل