بلوچستان :2007سے2016تک 3785افراد لاپتہ،1300لاشیں ملیں،نصرا للہ بلوچ

کوئٹہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا  کہ2007 سے لے کر2016 تک 3785 لو گوں کو لاپتہ کیا گیا جن میں سے 1300 سے  زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ اس سال 70 افراد بازیاب ہوئے جن میں سے  10 لوگ ایک سے 3 سال تک لاپتہ رہے اور60 لوگ جو کہ ایک ہفتے رہا ہوئے گزشتہ  برس 667 لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لا شوں کے کیسز ہمارے پاس پہنچے جبکہ116  کیسز بذریعہ لاپتہ افراد کے لواحقین سیاسی وانسانی حقوق کی تنظیموں اور  میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے ملے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو  کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 2016 کے  دوران جبری گمشدگیوں اور ملنے والی لا شوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  سے متعلق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رپورٹ ملکی وبین الاقوامی سطح پر  موثر اقدامات نہ اٹھانے جانے کی وجہ سے بلوچستان میں لو گوں کو لاپتہ کرنے  اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمد گی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا  سلسلہ اداروں کی جانب سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی پالیسیوں کے  نافذ کے لئے طاقت کا استعمال کرر ہے ہیں جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف  ورزی بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے کیسز اعلیٰ عدالتوں میں  کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے لواحقین میں شدید تشویش پائی  جاتی ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اداروں کی جانب سے عدم  فراہمی انصاف سے مایوسی کا شکار ہے کہ انہیں کوئی بھی ادارہ تحفظ اور انصاف  فراہم نہیں کر رہا اور نہ ہی ان کے پیاروں کو بازیاب کرا رہا ہے انہوں نے  کہا کہ حکومت کی جانب سے2010 میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بنائے گئے  کمیشن کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی اس سال40 لاپتہ بلوچوں کو کیسز خارج  کئے گئے یہ کیسز تین سے پانچ سال سے کمیشن میں زیر غور تھے جس کے شواہد بھی  پیش کئے گئے کیونکہ وہ کیسز بھی ہے جن کے شواہد2012 میں سپریم کورٹ کے  سامنے آئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسخ شدہ لا شوں اور لو گوں کو اٹھانے  میں ادارے ملوث ہے انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق ایسا ادارہ قائم کر  کے جو قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اقوام متحدہ کو پاکستان میں ہونیوالی  انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے  نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے نام سے ادارہ قائم کیا ہے جس کی کارکردگی  مایوس کن ہے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی سطح پر بھی لاپتہ افراد کے  کیسز اور مسخ شدہ لا شوں کی برآمد کے مسئلے کو بھی سرد خانے کے نظر کر دیا  گیا اور اس کیس کی صرف2 بار سماعت کی گئی ہے جو لاپتہ افراد کے لواحقین کے  ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ادارے بلوچستان میں طاقت کا استعمال کر کے  انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے  طاقت کی بجائے سیاسی طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر حالات خراب ہو نگے اور  انسانی حقوق کی تنظیمیں صوبے میں لاپتہ افراد مسخ شدہ لا شوں اور انسانی  حقوق کی خلاف ورزیوں کے روک تھام میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل