بلیدہ زعمران میں پاکستانی فوج کا آبادی پر حملہ،1ہلاک،کئی حراست بعد لاپتہ


بلیدہ میں پاکستانی فوج کا آبادی پر حملہ ،ایک شخص ہلاک،کئی  حراست بعد لاپتہ۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ ،زعمران کے مختلف علاقوں  میں پاکستانی آرمی کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ بلیدہ کے علاقے الندور میں  پاکستانی زمینی فوج نے آبادی پر حملہ کر کے اسد ولد محمد علی نامی شخص کو  شہید کردیا ہے۔علاقائی ذرائع کے مطابق فوج نے آبادی کا محاصرہ کرنے کے بعد  بلا اشتعال فائرنگ کی اور اسد ولد محمد علی جوکمسن نوجوان اور قوت گویائی  سے محروم تھافوج کی آبادی پر اچانک حملہ و فائرنگ سے ڈر کر بھاگ رہاتھا کہ  انہیں بے رحمی سے گولی مار کر شہید کردیا گیا ۔جبکہ فورسز نے  عبدالکریم،محمد علی،ناصر بلوچ نامی افراد سمیت متعدد لوگوں کے گھر وں میں  لوٹ مارکرنے کے بعد انہیں نذر آتش کر دیا اور کئی افراد کو حراست میں لیکر  لاپتہ کر دیا گیا۔حراست میں لئے گئے لاپتہ افراد میں سے ندیم بلوچ ،صدام  بلوچ ،ملا عبدالحق کی شناخت ہو گئی ہے۔ تاحال فوج کامحاصرہ جاری ہے ۔واضح  رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بلیدہ ،زعمران و گرد ونواح میں پاکستانی فوج کی  زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔کل بابا درویش نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی  لاش بھی فوج نے مقامی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے پھینکی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل