بلیدہ فوجی قافلوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ میں فوجی  قافلوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز جمعہ ضلع کیچ  کے علاقے بلیدہ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے پر بھاری و جدید  ہتھیاروں سے دو مقامات پر حملہ کیا۔ پہلا حملہ میناز اور الندور کے درمیان  مسکین اور دوسرا حملہ زندہگر کے مقام پر کیا گیا۔ اِن حملوں میں پاکستانی  فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون  کے ذریعے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک  جاری رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل