فورسزپر مختلف حملوں میں متعدد اہلکاروں سمیت ریاستی مخبر کوہلاک کیا،بی ایل ایف -

کوئٹہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں و  سرکاری مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے  گومازی میں جمعہ کے روز ایک فوجی گاڑی پر اُس وقت حملہ کرکے تین اہلکاروں  کو ہلاک کیا جب وہ ایک چوکی سے نکل کر قریبی دوسری چوکی کی طرف جارہی تھی۔  جمعہ ہی کے روز مشکے النگی میں آرمی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ  کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ جمعرات کو کیچ کے علاقے بالگتر  میں آسانک گڈگی کراس پر واقع فوجی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک  پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کیچ کے علاقے  بلیدہ میناز میں فائرنگ کرکے ایک اہم ریاستی آلہ کار داد جان عرف دادو ولد  کریم بخش کو ہلاک کیا، جب وہ موٹر سائیکل پر جاررہاتھا۔ اُس کی موٹر  سائیکل اور 9mm پستول بھی ضبط کر لی۔ وہ بلوچوں کی مخبری، قتل اور اغوا میں  ملوث براہ راست اور فوج کے ساتھ ہمکار ہونے کے ساتھ بلیدہ کے دوسرے سرکاری  گروہ سے بھی روابط میں تھا۔تمام ریاستی معاون کار سرمچاروں کے نشانے پر  ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل