آواران پاکستانی آرمی کا زمینی آپریشن جاری،کئی افراد حراست بعد لاپتہ

 آواران کے کئی علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج کا آپریشن جاری  ہے،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران میں پاکستانی آرمی کا آپریشن جاری ہے  اور گھروں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ بھی کیا  گیا ہے ،اب تک ایک شخص کی شناخت صابر ولد حاصل سے ہوئی ہے جسے فورسز نے  لاپتہ کیا ہے۔گزشتہ دو روز سے آرمی کے اہلکاروں نے تیرتیج اسکول پر قبضہ کر  رکھا تھا جہاں ایک نئی منی کیمپ کی تعمیر کی تیاریاں جاری ہیں۔اور آج  جمعرات کے روز فورسز نے تیرتیج،بزداد، گورستانی،قاسمی جو،کہن زیلگ، میشود  کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔لوٹ مار کے ساتھ گھروں کو نذر آتش اور کئی لوگوں  کے حراست بعد لاپتہ کرنے کی اطلاعات ہیں تاحال آپریشن جاری ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل