آواران رات گئے پاکستانی آرمی کا آپریشن جاری

آواران رات گئے پاکستانی پیدل فوج کا آپریشن جاری،یہاں آمدہ اطلاعات کے  مطابق آواران کے علاقوں ،زومدان ،پیراندر،کُچھ،زیلگ ،گزی میں پاکستانی آرمی  کی پیدل فوج نے آبادیوں کا محاصرہ کر رکھا ہے،مقامی ذرائع کے مطابق ڈیڑھ  سو سے زائد پاکستانی آرمی کے پیدل اہلکاروں نے مذکورہ علاقوں کا محاصرے  کرنے کے ساتھ انکی مزید نفری آگے کی جانب بڑھ رہی ہے۔نمائندہ سنگر نے مقامی  انتظامیہ سے اس آپریشن بارے معلومات حاصل کرنے کو کوشش کی تو انہوں نے  بتایا کہ ہمیں کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے  کہ آرمی کی بڑی تعداد کو آواران مین کیمپ سے پیراندر کی جانب گاڑیوں میں  جاتے دیکھا گیا ہے۔نمائندہ کے مطابق فورسز نے زومدان سے قبل قائم آرمی چوکی  و منی کیمپ پر سے پیدل مارچ شروع کیا اور اس وقت جدید نائٹ دوربین و اسلحہ  کے ساتھ انہوں نے نہ صرف زومدان، پیراندر، کُچھ،زیلگ،گزی کا محاصرہ کیا ہے  بلکہ پیدل فوجی اہلکار بڑی تعداد میں آگے پہاڑی سلسلوں کی جانب جاتے دیکھے  گئے ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق زومدان اور زیلگ ،گزی میں آبادیوں کی جانب  آگے کے شعلے بھی دیکھائی دے رہے ہیں ۔نامہ نگاروں کی مزید معلومات تک رسائی  کی کوشش جاری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل