اتحاد ہمارے مجموعی مقصد، بلوچستان کی آزادی کا واحد رستہ ہے،اختر ندیم بلوچ

کوئٹہ بلوچ آزادی پسند رہنما شئے اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پراپنے حالیہ چند ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اتحاد ہمارے مجموعی  مقصد، بلوچستان کی آزادی کا واحد رستہ ہے۔ تمام آزادی پسند جماعتوں کو یہ  مسئلہ اخلاص سے لینا چاہئے۔انہوں نے بلوچستان میں چائنا و پاکستان کی  اقتصادی منصوبہ سی پیک کے حوالے سے کہا ہے کہ چین اور دوسرے بیرونی سرمایہ  کار یاد کریں کہ پاکستان بارہ سالوں سے کرکٹ کے گیارہ کھلاڑیوں کے تحفظ کا  اہل نہیں تو تین ہزار کلو میٹر رْوٹ کو کیسے محفوظ بنا سکے گا۔واضع رہے کہ  آزادی پسند بلوچ قوتیں متعدد بار سی پیک کے حوالے سے اپنی موقف میڈیا میں  جاری کر چکے ہیں کہ سی پیک کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوسکتی اور چائنا کی  46بلین امریکی ڈالڑ ریت میں مل جائیں گے۔انہوں نے جنگ زدہ بلوچستان میں عرب  شیوخ کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے شکار کی اجازت پر دینے پر کہا ہے  کہ عرب شیوخ کو بلوچستان میں منشیات ڈیلنگ اور تلور کے شکار کی اجازت دی  گئی ہے۔ بلوچ قوم اِن اعمال کے خلاف مزاحمت کرے گی۔بلوچ رہنما نے دہشتگرد  مذہبی تنظیم لشکر جھنگوی کوپاکستانی پارلیمنٹ کا حصہ بنانے پر ایک ٹوئیٹ  میں کہا ہے کہ مسرور ولد حق نواز جھنگوی جو لشکر جھنگوی کے بانی ہیں ایک  قانون ساز بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی مطلوب دہشت گرد پاکستان میں ریاستی حصہ  دار بن جاتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل