انڈین فوج پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرے،سابق بھارتی آرمی چیفس

نئی  دہلی بھارت کے دو سابق آرمی چیفس جنرل (ر) بکرم سنگھ اور جنرل  (ر) وی پی ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرنے  اور پاکستانی فوج پر سخت حملے کرنے کیلئے خفیہ آپریشن کرنا چاہئے ۔بھارتی  ٹی وی کے ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ بھارت  کو بلوچستان اور آزادکشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہئے تاکہ  پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ  بیرونی خطرات کو بھول جائے جبکہ جنرل وی پی ملک کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے  دفاعی آپریشنز کئے ہیں اور ہمیں جارحانہ کارروائیاں کرنی چاہئے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل