اے سی نال اور ریاستی معاؤن کار قبلہ درست کرلیں،ورنہ نشانے پر ہونگے،بی ایل ایف

کوئٹہ  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی معاون  کاروں کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر  انکے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جو قابض فوج اور انکی ڈیتھ اسکوڈوں کے  ساتھ کیا جاتا ہے،انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مزید کہا  کہ ضلع خضدار کے علاقے گریشہ گونی میں ایف سی نے چند معتبرین کے ایما اور  مدد سے بلوچ جہد آزادی کے خلاف ایک کیمپ قائم کی ہے۔اے سی نال نصیر میروانی  علاقائی لیویز کو ایف سی کے ساتھ کام کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ہم اے  سی نال کو سختی سے تنبیہہ کرتے ہیں کہ ایسے کرتوں سے باز رہے۔علاقائی  متعبرین بھی اپنا قبلہ درست کر کے بلوچوں کے قاتلوں کا ساتھ نہ دیں ،ہماری  ان پر نظر ہے،ایسے عناصر نے قبلہ درست نہ کیا تو وہ ہمارے نشانے پر  ہونگے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ قابض فورسز اور سرکاری  آلہ کاروں سے دور رہیں وہ ہمارے نشانے پر ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل