بی آر اے نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ بلوچ ریپبلکن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ بلوچ  ریپبلکن آرمی کے ترجمان سر باز بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر  تے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات کیچ کے علاقے تجابان میں قائم فورسز کے کیمپ  پر دو راکٹ فائر کئے جو کہ کیمپ کے احاطے میں گرے جس کے نتیجے میں فورسز کو  بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ مند کے علاقے چوکاپ میں فورسز  کی کیمپ پر ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو اسنائپر حملے کا نشانہ بنایا اور  کیمپ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد  اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک ہماری  کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل