دس دسمبر انسانی حقوق عالمی دن حوالے ،بی ایچ آر او اور وی بی ایم پی کا سیمینار انعقاد کا اعلان

کوئٹہ  بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن(بی ایچ آر او)اور وائس فار بلوچ  مسنگ پرسنز کے (وی بی ایم پی)کے زیر اہتمام10 دسمبر کو انسانی حقوق کے  عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں ایک سیمینار ہوگا بی ایچ آر او کے  چیئرمین بی بی گل بلوچ اور وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے  سیمینار کے حوالے سے آج ہیومین رائٹس آف پاکستان ، عوامی نیشنل پارٹی،  نیشنل پارٹی، پشتونخواملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی،  بلوچستان ہائیکورٹ بار، بلوچستان بار کونسل، بلوچ بار اور کوئٹہ بار کے  دفتر جا کر ان کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ ہم دیگر  سیاسی ومذہبی اور سول سوسائٹی کے تنظیموں سے مل کر انہیں بھی سیمینار میں  شرکت کی دعوت دینگے ہم امید کر تے ہیں کے تمام سیاسی ومذہبی اور سول  سوسائٹی سیمینار میں شرکت کر کے بلوچستان میں ہونیوالے انسانی حقوق کے  سنگین پامالیوں کے خلاف اپنا آواز بلند کرینگے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل