کامریڈ واحد بلوچ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے



لاپتہ کامریڈ واحد بلوچ بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں. اہلِ خانہ نے ان کے بخیر و عافیت گھر پہنچنے کی تصدیق کی ہے.

کامریڈ واحڈ کو 26 جولائی کو کراچی ٹول پلازہ سے لاپتہ کیا گیا تھا.

واضح رہے کہ واحد بلوچ کی بازیابی کے حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں ادبی، سیاسی کارکنوں، ادیبوں، سماجی ورکرز اور اہلِ علم نے ایک بھرپور مہم ان کی صاحبزادی ہانی واحد بلوچ کی نمائندگی میں شروع کی گئی. ملک بھر میں ان کے لیے مظاہرے کیے گئے. ایک دستخطی مہم بھی چلائی گئی، جس میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا.

اس سے قبل آج ہی کے اخبارات میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں ایک نجی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کردہ انکوائری کمیشن نے نومبر 2016 کی رپورٹ جاری کر دی ہے.

جن افراد کا سراغ لگایا ان میں واحد بلوچ بھی شامل تھے.

واحد بلوچ کے اہلِ خانہ اور دوست اس بابت پرامید تھے کہ کمیشن کی جانب سے سراغ لگائے واحد بلوچ، کامریڈ واحد ہی ہیں. امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ کامریڈ واحد بہت جلد اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہوں گے.

آخر کار یہ امید بر آئی اور کامریڈ واحد پیر 5 دسمبر کیسہ پہر اپنے گھر آ پہنچے.

دوستوں اور عزیزوں کا ان کے گھر پہ تانتا بندھ چکا ہے، جو ان کی خیریت معلوم کرنے کے لیے آ رہے ہیں.

ان کی بازیابی کی مہم میں شامل تمام احباب نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی ہے.

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل