کراچی: عالمی یوم انسانی حقوق حوالے ایچ آر سی پی کے منعقدہ سیمینار میں واحدبلوچ مہمان خاص









کراچی عالمی یوم انسانی حقوق کے حوالے سے ایچ آر سی پی کے آفس کراچی  میں مرکزی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی  بڑی تعداد نے شرکت کی. جب کہ حال ہی میں بازیاب ہونے والے کامریڈ واحد اس  سیمینار کے مہمانِ خاص تھے۔سیمینار میں مقررین نے کہا کہ آج بھی شہریوں  اغوا کیا جا رہا ہے، لاپتہ افراد کو قتل کیا جا رہا ہے، ریاست ان لاپتہ  افراد کے بارے میں کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی، یہاں انسان کی کوئی بھی حیثیت  نہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن رائیٹس کمیش آف پاکستان کی چیئرپرسن  زہرہ یوسف نے کہا کہ جب حکومت نے قانون بنائے ہیں تو ان لاپتہ افراد کی  گرفتاری ظاہر کر کے ان کو عدالتوں میں لایا جائے، جب کہ ادھر لاپتہ افراد  کی گرفتاری ظاھر کرنے کی بجائے ان کی لاشیں مل رہی ہیں۔ انھوں کہا کہ جب تک  قانون پر عمل نہیں کیا جائے گا تب تک لوگوں کو کو اپنے حقوق نہیں ملے گے۔  زہرہ یوسف نے کہا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، اس دن بھی گھوٹکی سے  ایک سیاسی کارکن کی لاش ملی ہے۔اس موقع پر ایچ آر سی پی کے وائس چیئرمین  اسد اقبال بٹ نے کہا کے جب تک عوام میں شعور نہ ہوگا تب تک لاپتہ افراد کا  کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اسد اقبال بٹ نے کہا کہ عدالتیں نوٹس لیں ورنہ  لاپتہ افراد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔اجلاس  سے خطاب میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائیٹس کی میمبر انیس ہارون نے کہا کہ  یہ سب شعور دینے والے لوگ ہیں جو تیس چالیس سال سے کام کر رہے ہیں۔ انھوں  نے کہا نوے روز کا پاکستان پروٹیکشن ایکٹ ختم ہوچکا ہے لیکن اب بھی وہ اس  قانون کی آڑ میں کام کر رہے ہیں۔اجلاس میں بات کرتے ہوئے الہٰی بخش بوبک پ پ  کے رہنما مشتاق بھٹو، میر محمد علی تالپر و دیگر نے کہا کہ آج بھی ہمارے  لوگوں کو اغوا کر کے ان کی لاشیں بھیجی جا رہی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ  ہمیں آزادی سے جینے دیا جائے۔اجلاس میں حال ہی میں بازیاب ہونے والے واحد  بلوچ نے اپنے مختصر خطاب میں?ان کی بازیابی کے لیے ایچ آر سی پی اور دیگر  اداروں و افراد کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اغوا کر کے  ہمارے حقوق غضب کیے جا رہے ہیں، لیکن ہم کبھی بھی ہمت نہیں ہاریں گے۔اجلاس  میں واحد بلوچ کی بازیابی کی مہم میں سرگرم رہنے والی ہانی واحد بلوچ سمیت  ان کے اہلِ خانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں واحد بلوچ کی بازیابی  کی خوشی منائی گئی۔ اس موقع پر کامریڈ واحد نے اپنے ہاتھ سے خوشی کا کیک  کاٹا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل