آواران ایک فوجی اہلکار ہلاک،کیچ آرمی چوکی پر حملہ

کوئٹہ   آواران ایک فوجی اہلکار ہلاک،کیچ آرمی چوکی پر حملہ،نامہ نگار  کے مطابق کیچ کے علاقے ناصر آباد میں علی الصبح راکٹ اور فائرنگ کی آوازوں  سے علاقہ گھونج اُٹھا،تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق علی الصبح نامعلوم مسلح  افراد نے ناصر آباد میں واقع آرمی کی چوکی پر حملہ کیا ہے ۔تاہم نقصانات کی  تفصیل تک رسائی نہ ہو سکی جبکہ مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کردی ہے  مگر فوجی اہلکاروں کے نقصانات کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔آواران میں  بھی صبح ایک آرمی اہلکار کے لاش کو ہسپتال لایا گیا،باوثوق ہسپتال ذرائع کے  مطابق یہ فوجی آواران کے علاقے پیراندر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی  سے ہلاک ہوا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل