بی ایل ایف نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف  حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز مغرب کے وقت مند کے  علاقے ہوزی میں فورسز کے قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے ایک اہلکار  کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔جمعرات کے روز دشت بالی آرمی کیمپ کے  باہر اس وقت فوجی اہلکاروں پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب  وہ ایک نئی چوکی قائم کر رہے تھے ،حملے میں ایک اہلکار ہلاک و کئی زخمی  ہوئے۔جمعرات ہی کے روز کولواہ کے علاقے گندچاہی میں فورسز پر حملہ کر کے  انکو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون  کے ذریعے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری  رہیں گے

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل