ڈیرہ مراد جمالی و مسلم باغ میں آپریشن،9افراد حراست بعد لاپتہ

کوئٹہ پاکستانی فوج کا ڈیرہ مراد جمالی و مسلم باغ میں آپریشن ، 9افراد  حراست بعد لاپتہ ۔تفصیلات کے مطابق آئے روز کی طرح آج بروز جمعرات کو بھی  پاکستانی فوج نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ غلام رسول میں آپریشن کرکے4  افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے آپریشن میں مسلم باغ کے علاقے سے 5  افراد کو حراست میں لیکر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ایف سی نے  میڈیا میں ان 9افراد کی گرفتاری کا اعتراف بھی کیا ہے لیکن ہزاروں لاپتہ  افراد کی طرح ان کی بھی بازیابی ایک خواب ہے ان کی مسخ لاشوں کے گرنے کا  خدشہ زیادہ ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل