اورماڑہ میں چینی کمپنی پر حملہ ،اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک

 اورماڑہ میں چینی تیل وگیس کمپنی پر حملہ ،اہلکاروں سمیت 6افراد  ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہرضلع گوادر کی سب تحصیل  اورماڑہ میں گذشتہ روزبدھ کو گزی کور کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والی  چینی کمپنی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس سے 6افرادکی ہلاکت کی اطلاعات  ہیں جن میں کمپنی کے سیکورٹی کیلئے تعینات اہلکار بھی شامل ہیں۔واضع رہے  اورماڑہ میں پاکستان نیوی کا سب سے برا نیول بیس ’’ جناح بیس ‘‘ موجود ہے  اور اورماڑہ سٹی کنٹو منٹ بورڈ ہے جو مکمل نیوی کے کنٹرول میں ہے۔تیل و گیس  تلاش کرنے والی چینی کمپنی پر حملہ اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت کمپنی کی  ملازمین کی ہلاکت سی پیک سیکورٹی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ واضع رہے کہ اس  سے قبل چائنا سے گوادر پہنچنے والی پہلی تجارتی قافلے پربھی سخت سیکورٹی کے  باوجود بلوچستان میں دو جگہوں پر حملہ ہوا تھا جسے پاکستانی میڈیا نے مکمل  چھپا یا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل