مشکے و کولواہ میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ، مزید 4لاپتہ

 مشکے اور کولواہ میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری، نوکجورندیک سے  4افراد حراست بعد لاپتہ۔کولواہ سے لاپتہ 7افراد کی شناخت ہوگئی۔تفصیلات کے  مطابق پاکستانی فوج کا مشکے اور کولواہ میں آپریشن جاری ہے ۔آج بروز جمعرات  کو فوج نے مشکے کے علاقے نوکجو رندیک کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی  ۔قیمتی سامان لوٹ لئے ،گھرو ں کے دروازے و کھڑکیاں توڑدیں ۔خواتین بچوں کو  ہراساں کرنے کے بعد حبیب ولد محمد، نورا ولد مہیم خان، منیر ولدیوسف  اورسلام ء ملا حسو نامی 4افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔جبکہ کولواہ  کے علاقے گند چائی میں فوج کے ہاتھوں لاپتہ کئے گئے افراد میں 7کی شناخت  رشید ولدسردو، دلمراد ولدصوالی، جمال ولدہیشو، شعیب ولدعظیم، منیر ولد امام  بخش، عطاولدرمضان اورعقیلولد موسیٰ کے ناموں سے ہوگئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل