مالار سے پاکستانی فوج نے 4افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا

 آواران کے علاقے بزداد اور مالار سے پاکستانی فوج نے متعدد  افرادتشددکا نشانہ بناکرانکے شناختی کارڈلے گئے جبکہ4افراد کو حراست میں  لیکر لاپتہ کردیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج آواران کے علاقے  بزداد سے کسانیں کلی جانے والے لوگوں کو تذلیل کرکے تشدد کا نشانہ بنایا  اورانکے شناختی کارڈچھین لئے،ان لوگوں میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔  انہیں کہا گیا کہ وہ فوجی کیمپ میں آکر اپنے کارڈ لے جائیں ۔ جبکہ مالار سے  مزنیں کلی جانے والے لوگوں جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے کو تشدد کا  نشانہ بنایااور حیر محمد ولد نور محمد ،فقیر جان ولد سید محمد اور الہٰی  بخش ولد فتح محمد اور صابر ولد فتح محمدنامی 4افراد کو حراست میں لیکر  نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل