مستونگ : کردگاب سے قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 4بلوچ فٹبالر اغواء




مستونگ کردگاب کلی سرگڑھ سے فٹبال میچ کے دوران قابض پاکستان فورسز کے ہاتھوں چار بلوچ فٹبالر اغواء ، تفصیلات کے مطابق آج کردگاب کے کلی سرگڑھ میں جب بلوچ نوجوان فٹ بال کھیل رہے تو قابض پاکستان کی ایف سی نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ موسیٰ مینگل کے ہمراہ پورے گراؤنڈ کو گھیراؤ کرکے ایک گھنٹے تک وہاں تمام لوگوں کو یرغمال بنائے رکھا اور بعد میں چار بلوچ فٹبالر شعیب سرپرہ ولد میر غلام ربانی ، ابوبکر ولد محمد بخش سرپرہ، مشتاق ولد ٹکری سیف اللہ سرپرہ اور غلام رسول ولد مولا بخش سرپرہ اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ، واضح رہے کہ ابوبکر حسرت ایک گلوکار بھی ہے

Comments

Popular posts from this blog

میں اسلم کے عہد میں جی رہا ہوں تحریر : مجیدبریگیڈ سلمان حمل